ریاض:سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے تیسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے بھائی شہزادہ سعود نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا کہ ان کے بھائی شہزادہ محمد بن سلمان کے گھر تیسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ نوزائیدہ کا نام سعود شاہی خاندان کے بانی شاہ عبد العزیز کے نام پر رکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے سعودی ولی عہد کے 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں ہیں عبد العزیز جونیئر کی پیدائش کے بعد اس شاہی گھر میں 5 بچے ہوگئے ہیں۔