امریکا میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شہری کی ہلاکت کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست اوہائیو میں پولیس کی فائرنگ میں 15 سالہ سیاہ فام لڑکی ہلاک ہوگئی۔
پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام لڑکی کی ہلاکت کا واقعہ اوہائیو کے شہرکولمبس میں پیش آیا۔
پولیس کے مطابق چاقو حملے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی تھی، پولیس نے واقعے کی مزید تفصیل فراہم نہیں کی ہے۔
شہرکے میئر نے واقعے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئےکہا ہےکہ اوہائیو بیورو آف کریمنل انویسٹی گیشن نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، سیاہ فام لڑکی کی ماکھیہ برائنٹ کے نام سےشناخت ہوئی ہے۔