کینبرا:آسٹریلیا کی وزیر خارجہ میریز پیئنے نے صوبہ وکٹوریہ کے حکام کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے چین کے ساتھ روڈ اور راہداری کی تعمیر کے دو اہم معاہدوں کو منسوخ کر دیا۔
آسٹریلیا کے صوبے وکٹوریہ نے سن 2018 اور 2019 میں چین کے معروف 'بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو' کے وسیع تر انفراسٹرکچر پروجیکٹ کے تحت دو معاہدے کیے تھے۔ تاہم اب وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ یہ پروجیکٹ آسٹریلیا کی خارجہ پالیسی کے خلاف ہیں۔
جرمن ٹی وی کے مطابق آسٹریلوی وزیر خارجہ پیئنے کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے مفاہمت کے سمجھوتے، ''آسٹریلیا کی خارجہ پالیسی سے متصادم یا پھر بیرونی ممالک کے ساتھ رشتوں کے عین منافی تھے۔'
'اس فیصلے کے رد عمل میں کینبرا میں چینی سفارت خانے نے تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے، ''دونوں ملکوں کے مابین رشتے مزید خراب ہوں گے۔'' دونوں ملکوں کے درمیان ٹیلی کام، شراب کی تجارت اور بحر الکاہل کے جزیرے پر اختلافات کی وجہ سے رشتے پہلے ہی سے کشیدہ ہیں۔
آسٹریلیا میں چینی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے، ''یہ ایک اور غیر معقول اور اشتعال انگیز اقدام ہے جو آسٹریلیا کی جانب سے چین کے خلاف کیا گیا ہے۔