بھارت واپس جانے والے سکھ یاتریوں بارے خبر کی حقیقت کیا ہے؟

لاہور:واپس بھارت جانے والے سکھ یاتریوں کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کی خبروں کو پاکستان متروکہ وقف املاک بورڈ نے مضحکہ خیزقراردے دیا ہے۔

پاکستان میں مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعد واپس بھارت جانے والے سکھ یاتریوں میں 200 کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کی خبروں کو پاکستان متروکہ وقف املاک بورڈ نے مضحکہ خیزقراردے دیا ہے۔

بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹرعامراحمد کا کہنا ہے سرحد پار کرتے ہی سکھ یاتریوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنا سمجھ سے بالاترہے، تاہم دوسری طرف دس دن تک بھارتی سکھ یاتریوں کی خدمت کرنے والے متروکہ وقف کے افسروں ،ملازمین اورپاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے رہنماوں کے کوروناٹیسٹ کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔