غربت اور کورونا کی بدترین صورتحال کے شکار بھارت کا ایک اور بڑا منصوبہ

نئی دہلی: غربت اور کورونا کی بدترین صورتحال کے باوجود بھارت بڑا ایٹمی پلانٹ بنائے گا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانسیسی توانائی گروپ ای ڈی ایف نے بتایا کہ نئی دہلی میں دنیا کے سب سے بڑے جوہری پلانٹ کی تعمیر کی راہ میں حائل اہم رکاوٹیں دور ہو گئی ہیں۔

 فرانسیسی کمپنی کے مطابق اس نے مغربی بھارت کے شہر جیتاپور میں تیسری جنریشن کے ری ایکٹرز کی تعمیر کے لیے ساز و سامان اور مطالعاتی مواد فراہم کرنے کی پیشکش کر دی ہے۔

 اس مجوزہ منصوبے کی تکمیل کے بعد وہاں دس گیگا واٹ بجلی پیدا ہو سکے گی، جس سے ستر ملین گھرانوں کی توانائی کی ضروریات پوری ہوں گی۔

اب تک مقامی سطح پر مزاحمت کی وجہ سے یہ منصوبہ بے یقینی کا شکار تھا۔ ای ڈی ایف کے مطابق کاغذی کارروائی آئندہ کچھ دنوں میں متوقع ہے۔