جکارتہ:انڈونیشیا کی لاپتا آبدوز کے عملے کو مردہ قراردے دیا گیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کی لاپتا آبدوز کے ملنے کی امیدیں ختم ہوگئیں۔
حکام کی جانب سے تمام لاپتا عملے کو مردہ قرار دے دیا گیا۔
انڈونیشیا کی فوج کے سربراہ ہادی تجاجانتو نے بتایا کہ 21 اپریل کو نانگگلا 402 نامی آبدوز تربیتی مشق کے دوران لاپتا ہوگئی تھی۔
انڈونیشن نیوی نے کہا کہ گمان ہے کہ آبدوز میں سوار تمام 53 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ریسکیو مشن اب فیز سب مس سے فیز سب سنک کی طرف بڑھ رہا ہے۔