انڈونیشیا کی گم شدہ آبدوز کا پتہ لگا لیا گیا

انڈونیشیا کی گم شدہ آبدوز کا پتہ لگا لیا گیا ہے۔ آبدوز تین ٹکڑوں میں ٹوٹ کر بکھر گئی ہے۔

ایئر مارشل ہادی تہاجانتو نے اس حوالے سے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا، ''اس مستند ثبوت کے ساتھ، ہم اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ  کے آر آئی ننگ گالا 402 ڈوب گئی ہے اور اس میں سوار عملے کے 53 افراد بھی اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے انتقال کر گئے۔''

پانی کے اندر ڈرون سے لی جانے والی تصاویر میں آبدوز کا ملبہ سطح سمندر پر دیکھا جا سکتا ہے۔ سنگا پور کے ایک کرافٹ نے تقریباً 1500  میٹر پانی کے اندر اس کا پتہ لگایا تھا۔

 اس سے قبل انڈونیشیا کے صدر جوکو ودودو نے اس آبدوز میں سوار ہلاک ہونے والے عملے کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔

انہوں نے اس بات کی تصدیق کی اس آبدوز میں سوار سبھی 53 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا، ''ہم تمام انڈونیشیا کے لوگ اس المیے پر اپنے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے خاص طور آبدوز کے عملے کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔''

انہوں نے بتایا کہ امدادی حکام آبدوھ اور عملے کی لاشوں کی بازیافت کی ہر ممکن کوششیں کر رہے ہیں۔