بل گیٹس کا کورونا کے خاتمے سے متعلق ایک اور دعویٰ

واشنگٹن : مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نےکورونا وائرس کے خاتمے سے متعلق ایک اور دعویٰ کردیا۔

غیر ملکی خبر ساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے دس امیرترین انسانوں میں شمار ہونے والے امریکی کمپنی مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے کہا ہے کہ 2022 کے اختتام تک دنیا کورونا وائرس سے نجات پالے گی۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ برس کے آخر تک دنیا معمول پر آجائے گی کیوں کہ 2022 تک بیشتر ممالک کرونا ویکسین تیار کرلیں اور تقریباً ممالک میں کورونا کی ویکسین دستیاب ہوگی۔

مائیکروسافٹ کے بانی کا کہنا تھا کہ کورونا کیسز مکمل طور پر ختم نہیں ہوں گے لیکن بڑی حد تک کیسز میں کمی واقع ہوجائے گی کیوں کہ شہریوں کی ویکسینیشن ہوجائے گی۔

بل گیٹس نے حکومتوں کو متنبہ کیا کہ مستقبل میں وباؤں سے نمٹنے کےلیے تیاری رکھیں۔