6سا لوں سے اخبارات کے اندرونی صفحات میں ایک سڑک کو دریا کے کٹا ؤ سے بچا نے کی اپیلیں شائع ہو رہی ہیں مگر ان اپیلوں پر کوئی کان نہیں دھر تا یہ سڑک 5لا کھ آبادی کیلئے آمدو رفت کا ذریعہ ہے اور خیبر پختونخوا کے دو اضلا ع کوبراہ راست گلگت بلتستان سے ملا نے کیلئے رابطے کا کام دیتی ہے ہر سال چا لیس ہزار سیا ح یہاں سے گذر تے ہیں جو لا ئی 2015کے سیلا ب میں سڑک کو نقصان پہنچا تھا اس کے بعد ہر سال دریا آتا ہے کٹا ئی کر کے زمین کو بہا لے جا تا ہے مسئلہ صرف سڑک کا نہیں دھا ن اور گندم کے کھیت، سیب،ناشپا تی، آخروٹ اور انگور کے باغات بھی در یا برد ہو رہے ہیں سڑک بھی در یا برد ہو رہی ہے جس کو سیا سی اور سما جی کا رکنوں نے ”لاوارث“ قرار دیا ہے اگر چہ یہ کہانی ضلع اپر چترال کے گاوں ریشن کی ہے تا ہم اس کے لاوارث ہو نے کا اطلا ق صوبے کی کسی بھی سکیم پر ہو سکتا ہے کیونکہ گورننس کا معا ملہ ایک جیسا ہے نجی املا ک اور سر کا ری منصو بوں کو دریا کے کٹاؤ سے بچا نے کیلئے اگر فیصلہ کرنے کی نو بت آئے تو تما م محکمے پیچھے ہٹ جا تے ہیں ذمہ داری کوئی نہیں لیتا سیا حت کے لحا ظ سے اہم ترین سڑک شندور چترال گلگت روڈ کے کلو میٹر 51سے 53تک 3کلو میٹر کا حصہ 2015کے بعد دریا کی طغیا نی کی زد پر ہے اس کو در یا کی طغیا نی سے بچا نے کا طریقہ مو جو د ہے نو مبر سے جو ن تک دریا کم ہو تا ہے اس دوران 8مہینوں میں بھا ری مشینری کے ذریعے دریا کا رخ موڑ کر با غا ت، فصلا ت اور سرکاری سڑک کو برباد ی سے بچا یا جا سکتا ہے 6 سالوں میں ایسے 6سیزن گزر گئے کسی کو ایک پتھر ہٹا نے کی تو فیق نہیں ہوئی پہلی بات یہ ہے کہ نجی املا ک کی بربادی کا کسی نے پو چھا بھی نہیں سڑک کی بر بادی پر بحث ہو تی ہے بات چلتی ہے کہا جاتا ہے کہ یہ سڑک نیشنل ہا ئی وے اتھار ٹی کو دی گئی ہے صو بائی حکومت کا اس میں عمل دخل نہیں نیشنل ہا ئی وے اتھا رٹی کہتی ہے کہ ہم نے 16 ارب روپے کی سکیم کا پی سی ون بنا یا ہے ایکنک سے منظور کر ایا ہے فیز بیلٹی بن چکی ہے ٹینڈر کے کاغذات تیار ہو نگے توکا م کا ٹینڈر جار ی ہو گا اس کا روائی میں 5سال یا 6سال کا لگنا معمول کی بات ہے اس میں تا خیر نہیں ہوئی۔خراسان کے ایک گاؤں میں 16سالہ شہزادے کو سانپ نے کاٹا‘ مشہور طبیب کو بلا یا گیا، طبیب نے کہا فکر مت کرو اس کا تریاق ہے جو عراق میں ملتا ہے میں ہر کارے دوڑ اتا ہوں عراق سے تریاق آئے گا تو شہزادہ با لکل تندرست ہو گا یعنی ”گھبرا نا نہیں“ اس پر ایک مو لوی نے فقرہ چُست کیا ”تا تر یا ق از عراق آوردہ شود مار گزیدہ مر دہ شود“ جب تک عراق سے تر یا ق اٹھا کر خراساں لا یا جا ئیگا سانپ کا ڈسا مر چکا ہو گا محکموں کی با ہمی لڑا ئی میں ایک اور موڑ اُس وقت آیا جب ایک محکمے کے انجینئرنے اس کو محکمہ زرعی انجینئر نگ کی سردردی قرار دیا کیونکہ سڑک کا پورشن کم ہے زرعی زمینوں اور با غوں کا پورشن زیا دہ ہے جس میں مکا نا ت بھی آتے ہیں زرعی انجینئرنگ والوں نے بال کھیلے بغیر محکمہ انہار یعنی اریگیشن کے کورٹ میں پھینک دیا کہ اس طرح کے نقصانا ت کا ازالہ اریگیشن کے دائرہ اختیار میں آتا ہے، فنڈ اور مشینری ان کو دی گئی ہے خوش قسمتی کی بات یہ ہے کہ 2015میں مو جو دہ وزیر اعظم عمران خا ن نے ہیلی کا پٹر میں اس جگہ کا فضا ئی جا ئزہ لیا تھا‘ اپریل 2021میں کا م کے صرف دو مہینے رہ گئے ہیں ان دو مہینوں میں گلگت روڈ کا کوئی وارث پیدا نہیں ہوا تو سیا حت کا ایک باب بند ہو جا ئے گا اور کہا جا ئے گا کہ یہ لا وارث روڈ ہے۔
اشتہار
مقبول خبریں
روم کی گلیوں میں
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ترمیم کا تما شہ
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ثقافت اور ثقافت
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
فلسطینی بچوں کے لئے
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
چل اڑ جا رے پنچھی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ری پبلکن پارٹی کی جیت
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
10بجے کا مطلب
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
روم ایک دن میں نہیں بنا
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
سیاسی تاریخ کا ایک باب
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی