جرمنی کے کلینک میں 4افراد کا قتل

 برلن: جرمن شہر پوٹسڈام کے ایک کلینک میں چار افراد کو ہلاک کر دیا گیا۔

 وفاقی صوبے برانڈن برگ کے دارالحکومت پوٹسڈام میں پولیس اور ریاستی دفتر استغاثہ نے بتایا کہ شہر کے ایک کلینک میں ان چار افراد کی موت ابتدائی چھان بین کے مطابق تشدد کی وجہ سے ہوئی۔

 ایک اور شخص شدید زخمی بھی ہو گیا۔

 اس جرم کا مشتبہ مرتکب اسی کلینک کے عملے کا ایک اکیاون سالہ رکن بتایا گیا ہے، جسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔