صبورعلی کی بات پکی ہوگئی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبور علی کی اداکار علی انصاری سے بات پکی ہوگئی ہے

اداکار و موسیقار علی انصاری کی عمر 33 سال جبکہ صبور کی عمر 26 برس ہے۔

اداکارہ نے اپنی منگنی کی تصاویر فوٹو شیئر پلیٹ فارم انسٹا گرام پر شیئر کی اور مداحوں کو اپنی زندگی کے نئے سفر کی خوشخبری سنائی،صبور نے لکھا کہ ’ہماری فیملی کی مرضی کے مطابق میں ایک حیرت انگیز شخص کے ساتھ زندگی کا نیا سفر شروع کرنے جارہی ہوں، انہوں نے ساتھ علی انصاری کو بھی ٹیگ کیا۔

اس کے ساتھ ہی اداکارہ نے علی انصاری کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی ’بات پکی‘ کا کپیشن لکھا، تصویر کی وائرل ہونے کی دیر تھی کہ مداحوں کی جانب سے جوڑے کو مبارکباد اور مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے پیغامات کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

دوسری جانب علی انصاری نے بھی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے جذبات اس وقت بالکل مختلف ہیں، لیکن سب سے اہم بات یہ ہے کہ میں خوش ہوں، علی انصاری نے صبور علی کیلئے لکھا کہ زندگی میں اب کبھی آ پ کو تنہا سفر نہیں کرنا پڑے گا۔

رواں برس ماہِ فروری میں علی انصاری کی بہن مریم انصاری سابق کرکٹر معین خان کے بیٹے اویس خان کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں، یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ صبور کی بہن سجل علی نے بھی شوبز انڈسٹری سے ہی گزشتہ برس اپنا جیون ساتھی چُنا تھا اب اُن کی بہن نے بھی شوبز انڈسٹری سے وابستہ علی انصاری سے شادی کا ارادہ کیا ہے۔