اداکارہ حرا مانی گھر کے باہر لٹ گئیں

پاکستان کی مقبول اداکارہ حرامانی کو ان کے گھر کے باہر گن پوائنٹ پر لوٹ لیاگیا۔

مقبول فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر  اداکارہ کی جانب سے گن پوائنٹ پر لوٹے جانے کی ویڈیوز مداحوں سے شیئر کی گئی ہیں۔

ویڈیو  میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ کی گاڑی ان کے گھر کے باہر آکر رکتی ہے ، جس کے بعد اداکارہ کا بڑا بیٹا گاڑی سے باہر آتا ہے اور  گھر کی بیل بجاتا ہے۔

بعد ازاں اداکارہ کا دوسرا بیٹا گاڑی سے باہر آتا ہے اور عین اسی لمحے پیچھے سے موٹر سائیکل پر سوار دو ڈاکو اداکارہ کی گاڑی کے پاس آکر ان سے گن پوائنٹ پر موبائل لوٹ کر فرار ہو جاتے ہیں۔

بعد ازاں ویڈیو میں اداکارہ کو بھی گاڑی سے باہر نکلتے دیکھا جا سکتاہے۔

اداکارہ کی لٹنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر  بھی خاصی وائرل ہو گئی ہیں جس پر صارفین بھی غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے عدم تحفظ کے احساس کا اظہار کر رہے ہیں۔

دوسری جانب اداکارہ نے  بھی بعد ازاں اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے مقبول ڈرامے کے گانے پر مشتمل ایک پوسٹ شیئر کی۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ جا تجھے معاف کیا، میرا فون چھیننے والے۔