دو دنوں کے اخبارات اور دیگر ذرائع ابلا غ سے آنے والی خبروں نے افغا نستا ن سے امریکی فو ج کے انخلا ء کو مشکوک بنا دیا ہے امریکی جرنیلوں کے بیا نا ت بھی آگئے ہیں افغا نستا ن میں با غی جنگجو کمانڈروں کی طرف سے بھی تشویشنا ک خبریں آگئی ہیں دوحہ میں چار ملکوں کی مشاورت کسی نتیجے کے بغیر ختم ہو گئی ہے یوں مستقبل قریب کا جو دھند لا سا نقشہ ابھر کر سامنے آرہا ہے اس نقشے پر ایک مشہور شخصیت کا وہ جملہ صادق آتا ہے جس کا خلا صہ یہ تھا کہ نا ئن الیون بہا نہ ہے افغانستان ٹھکانہ ہے اور پا کستان ان کا اصل نشا نہ ہے۔جنرل مارک ملی اور پینٹا گان کے دیگر سینئر حکام نیز امریکی سینٹرل کما نڈ کی اعلیٰ قیا دت نے خدشہ ظا ہر کیا ہے کہ افغا نستا ن سے امریکی فو ج کے انخلا کے بعد القاعدہ دو بارہ سر اٹھا ئے گی اور داعش کو قدم جما نے کا موقع ملے گا اس خطرے کے پیش نظر ہم پڑو س کے کسی ملک میں کم از کم دو فو جی اڈے حا صل کر کے اپنی فو ج وہاں رکھیں گے تا کہ ”مستقبل قریب“ میں القاعدہ اور داعش کو دوبارہ سراٹھا نیکا مو قع نہ ملے‘گو یا افغانستان سے انخلا ء کی مثبت خبر میں بھی ہمارے لئے کوئی اچھی خبر نہیں ”میری تعمیر میں مضمر ہے اک صورت خرا بی کی“ یکم مئی کو افغا نستا ن کے مشرقی صو بہ لوگر میں گیسٹ ہا وس پر ہو نے والے حملے میں 30شہر یوں کی ہلاکت کے بعد جنگجو ؤں کے ترجما ن ذبیح اللہ مجا ہد نے بیا ن دیا کہ یکم مئی 2021کو دوحہ معا ہدہ ختم ہو گیا ہے اس تاریخ سے پہلے غیر ملکی فوجوں کا انخلا مکمل ہو نا تھا جس کی خلا ف ورزی ہوئی اب جنگجو ؤں کے ہاتھ آزاد ہیں وہ کسی بھی ٹارگٹ کو نشا نہ بنا سکتے ہیں اس بیان کو امریکی حکام کے خد شات کا جا مہ پہنا کر دیکھا جا ئے تو بات کھل کر سامنے آتی ہے کہ ”سب اچھا“ نہیں ہے وہ پرانا فلمی مکا لمہ رہ رہ کے یا د آتا ہے جس میں ایک مزاحیہ کر دار فلم کے ولن سے کہتا ہے ”اک تیرے آنے سے پہلے اور اک تیرے جا نے کے بعد“ یعنی تیرے آنے سے پہلے بھی تبا ہی آئی تھی تیرے جا نے کے بعد بھی خیریت کی کوئی خبر نہیں ملے گی انگریزوں کے زما نے میں ڈاکوؤں کا ایک کنبہ بہت بد نا م ہوا تھا اس کنبے میں تین ڈاکو تھے ایک دا دا جا ن تھا ایک ابا جا ن تھا اورتیسرا بیٹا تھا۔ بیٹا شرافت کے لبا دے میں کسی جگہ ڈیرہ ڈالتا اور ابا جا ن کو خفیہ خبریں پہنچا تا تھا واردات کے وقت وہ چھوٹا مو ٹا جھگڑا ڈال کر لو گوں کو مصروف رکھتا باپ کو واردات کا موقع مل جا تا بسا اوقات بیٹا گاؤں کے چو ہدری کو اپنا ہمنوا بنا لیتا دوسرا چوہدری اس کے با پ کا ساتھ دیتا دونوں میں لڑا ئی ہو تی تو دادا جان صلح صفا ئی کے بہانے قدم رنجہ فر ما تا اور بڑی واردات ڈال کر اربوں روپے کا ڈاکہ مار لیتا یہ کہا نی مو جود ہ عالمی سیا ست پر صادق آتی ہے‘ مستقبل قریب میں امریکہ نیا جا ل بچھا ئے گا یوں تاریخ اپنے آپ کو پھر دہرا ئیگی الغرض افغانستا ن سے غیر ملکی افواج کا انخلا مشکو ک ہو تا جا رہا ہے۔ایسے میں اب لگتا ہے کہ ایک بار پھر وطن عزیز دوراہے پو آکھڑا ہوگا۔اس وقت چین کے ساتھ جو سٹریٹیجک پارٹنرشپ چل رہی ہے ا س کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے تاکہ یہاں پر وقوع پذیر ہونے والے نئے حالات و واقعات کی مناسبت سے اپنے آپ کومستحکم پوزیشن میں لایاجائے‘اس میں تو کوئی شک نہیں کہ امریکہ کی دوستی اور دشمنی دونوں میں نقصان ہی نقصان ہے۔
اشتہار
مقبول خبریں
روم کی گلیوں میں
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ترمیم کا تما شہ
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ثقافت اور ثقافت
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
فلسطینی بچوں کے لئے
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
چل اڑ جا رے پنچھی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ری پبلکن پارٹی کی جیت
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
10بجے کا مطلب
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
روم ایک دن میں نہیں بنا
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
سیاسی تاریخ کا ایک باب
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی