کراچی: خوبرواداکارہ عائزہ خان کے گھرنئے ممبر کی انٹری ہوئی جس پر وہ خوشی سے نہال ہیں۔
ڈرامہ انڈسٹری کی ناموراداکارہ عائزہ خان کا شماربہترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ اداکارہ نہ صرف خوبصورت ہیں بلکہ وہ اداکاری کی بھی ماہر ہیں۔
اس بار عائزہ خان نے انسٹاگرام پر ایک طوطے کی وڈیو شیئر کی جس کا نام مینو ہے، اور لکھا کہ مینو میرے گھر کا نیا فرد ہے۔
اداکارہ ڈرامے ’چپکے چپکے‘ میں جس کردار کو ادا کر رہی ہیں اس کا نام بھی ’مینو‘ ہی ہے، جس سے متعلق عائزہ خان نے کہا کہ ڈرامہ تو جلد ختم ہوجائے گا لیکن یہ مینو ہمیشہ میرے دل کے قریب رہے گا۔