سابق شوہر سوتیلے بھائی بھی ہیں، جویریہ عباسی نے وضاحت دے دی
معروف اداکارہ و میزبان جویریہ عباسی نے وضاحت دی ہےکہ ان کے سابق شوہر شمعون عباسی ان کے سوتیلے بھائی بھی ہیں۔
حال ہی میں جویریہ عباسی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی اور مداحوں کو اپنے سابق شوہر سے متعلق آگاہ کیا۔
شو کی میزبان نے انکشاف کیا کہ جویریہ عباسی کی والدہ اور شمعون عباسی کے والد نے آپس میں شادی کی، جویریہ اپنی والدہ کے پہلے شوہر سے تھیں اور اسی طرح شمعون والد کی پہلی اہلیہ سے تھے، یوں یہ دونوں آپس میں سوتیلے بھائی بہن بھی ہیں۔
اس موقع پر جویریہ عباسی نے کہا کہ بہت سے افراد کنفیوژن کا شکار ہوتے ہیں کہ اداکارہ انوشے عباسی میری بہن ہیں یا شمعون کی لیکن درحقیقت وہ ہم دونوں کی بہن ہے کیونکہ ان کی والدہ جویریہ کی امی اور والد شمعون کے ابو ہیں۔
واضح رہے جویریہ عباسی اور اداکار، ڈائریکٹر اور رائٹر شمعون عباسی کی طلاق ہو چکی ہے جب کہ دونوں کی ایک بیٹی انزلہ عباسی ہے جو ماڈل اور اداکارہ ہیں۔