پشاور: احمد مرتضیٰ نے سی ایس ایس 2020 کے امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی, فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی جانب سے سی ایس ایس 2020امتحان کے جاری کردہ نتائج کے مطابق LUMS سے گریجویشن کرنے والے احمد مرتضی نے خیبر پختونخوا کی جانب سے سی ایس ایس امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کی.
احمد مرتضیٰ پاکستان کے ممتاز صنعتکار‘ خیبر پختونخوا کے سابق وزیر اور سابق نائب صدر پاکستان فیڈریشن آف کامرس اینڈ انڈسٹری حاجی فضل الٰہی کے صاحبزادے ہیں۔ اپنی کامیابی احمد مرتضی نے کہا کہ وہ اپنی کامیابی ملک وقوم کے نام کر کے اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ وہ ہر محاذ پر ملک اور قوم کی خدمت کریں گے۔