لاہور: معروف گلوکار عارف لوہار کی اہلیہ انتقال کرگئیں۔
عارف لوہار کی اہلیہ کو چند روز قبل بخار کے باعث نجی ہسپتال داخل میں کروایا گیا تھا۔ بعد ازاں حالت بگڑنے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیاتھا۔ جہاں وہ اتوار کی صبح اپنے حقیقی سے جا ملیں۔
عارف لوہار کی اہلیہ کو سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں سپردخاک کر دیا گیا۔
عارف لوہار کی اہلیہ کی نماز جنازہ سبزہ زار میں ہوئی جس میں کامیڈین غفار لہری سمیت قریبی عزیز و اقارب اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔ جس کے بعد انہیں شاہ فرید قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔