پشاور:گداگر بچوں کی سوشل میڈیا پر ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے خیبر پختونخوا کے وزیر برائے سماجی بہبود ڈاکٹر ہشام انعام اللہ کی ہدایت پر محکمہ سماجی بہبودنے کاروائی کرتے ہوئے دس گداگر بچوں کو پیشہ ور گروہ سے ریسکیو کرلیا بچوں کو زمونگ کور منتقل کردیا گیا۔
سوشل میڈیا پر گداگر بچوں کی ویڈیو اور گداگروں کی بڑھتی تعداد کی عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی وزیر ہشام انعام اللہ نے محکمے کو کارروائی کی ہدایت جاری کی تھیں جسکے نتیجے میں پشاورکے مختلف مقامات سے دس گداگر بچوں کو ریسکیو کیا گیا۔
صوبائی وزیر کے مطابق پیشہ ور گداگروں کے گروہ بچوں کو اس مقصد کے لیے استعمال کررہے ہیں۔بچوں کو منشیات اور دیگر نشہ آور اشیاء کی لت میں بھی مبتلا کیا جارہاہے۔
انکا کہنا تھا کہ ایسے عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں،اس سلسلے میں آئی جی پولیس سے ملاقات کرنگے تاکہ شہر سے جرائم پیشہ گداگروں کا خاتمہ کیا جاسکے۔