پشاور: کورونا لاک ڈاون کے دوران خیبرپختونخوا میں موجود غیر ملکی سیاح ہوٹلز تک محدود ہوں گے اور وہ سیاحتی مقامات پر نہیں جاسکیں گے۔
حکومت کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈاون کے دوران غیر ملکی سیاح ضرورت پڑنے پر سفر کرسکیں گے، غیر ملکی سیاحوں کو ہوٹل انتظامیہ ایس او پیز کے تحت سہولیات فراہم کرے گی۔
اعلامیہ کے مطابق غیر ملکی سیاحوں کا کورونا ٹسٹ کا نیگیٹیو ہونا ضروری ہوگا، سیاح جس ہوٹل میں ہے وہی پر ہی قیام کریں گے اور سیاحتی مقام کی سیر کے لئے ان دنوں میں نہیں جائے گے۔
محکمہ سیاحت کے پی کا کہنا ہے کہ صوبے میں چھ غیر ملکی سیاح موجود ہیں کورونا وائرس کیسز میں اضافہ کی وجہ سے سیاحتی مقامات کی سیر پر اس بار عید میں پابندی عائد کی گئی ہے لاک ڈاون کے دوران غیرملکی سیاحوں کو سفر کی اجازت دینے سے وہ اپنے ملکوں کو واپس جاسکیں گے۔
واضح رہے کہ خیبر پختون خوا حکومت نے 8مئی سے 16مئی تک سیاحوں پر پابند عائدکی ہے۔