پشاور: پشاور پولیس سروسز ہسپتال سے مبینہ طور پر کورونا کے 24مریض فرار ہوگئے ہیں جبکہ انتظامیہ نے اسکی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف 2مریض فرار ہوئے تھے جنہیں دوبارہ پکڑ کر قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔
سوشل اور پرنٹ میڈیا پر خبریں گردش کررہی ہیں کہ پشاور ائیر پورٹ سے 24کورونا کے مسافروں کو پولیس سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم یہ مسافر ہسپتال سے فرار ہوچکے ہیں۔
اس سلسلے میں جب میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے صرف 2مریضوں کے فرار ہونے کی تصدیق کی اور کہا کہ مذکورہ 2مریض سکیورٹی سٹاف کیساتھ تکرار کے بعد فرار ہوئے تھے جنہیں بعد ازاں دوبارہ پکڑ کر ہسپتال میں قرنطینہ کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب این سی او سی نے بھی مریضوں کے فرار ہونے کی خبروں کا نوٹس لے لیا ہے اور اس سلسلے میں فوری کاروائی کرنے کی ہدایا ت جاری کردی ہیں۔