پربھاس نے معاوضے میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا

بھارت کی مشہور فلم ’باہو بلی‘ سے دنیا بھر میں شہرت سمیٹنے والے پربھاس نے نئی فلم کیلئے حیران کن معاوضہ وصول کرلیا۔

پربھاس اس وقت اپنے فلمی کیرئیر کے عروج پر ہیں اور ایک کے بعد ایک کامیاب فلم دے چکے ہیں۔ 

فلم باہوبلی سے پربھاس بھارتی سنیما کا جانا پہچانا چہرہ بن گئے ہیں جبکہ انہوں نے شردھا کپور کے ساتھ بھی فلم کی ہے۔

اب رپورٹس کے مطابق پربھاس کننڈا فلم ’کے جی ایف‘ کے ہدایت کار پرشانتھ نیل کے ساتھ نئی فلم ’سالار‘ میں کام کررہے ہیں۔

رپورٹس میں دعویٰ کیاگیا ہے کہ پربھاس نے سالار میں کام کیلئے 100 کروڑ کا معاوضہ وصول کیا ہے جو کہ کسی بھی بالی وڈ اداکار کے معاوضے سے بھی زیادہ ہے۔