گلوبل سٹیزن فنڈ ریزنگ کنسرٹ میں بالی ووڈ بگ بی نے بھارت میں کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے لیے مدد کی اپیل کی۔
بالی ووڈ بگ بی امیتابھ بچن نے گلوبل سیٹیزن فنڈ ریزنگ کنسرٹ میں شرکت کی جس میں ہالی ووڈ کے دیگر بڑے ستارے بھی شامل تھے۔ گلوبل سیٹیزن فنڈ ریزنگ کنسرٹ میں ویکیسن کی فراہمی کی اہمیت اجاگرکرنے سے متعلق تھا۔
کنسرٹ میں امیتابھ نے بھارت کے لیے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میرا ملک اس وقت کورونا کی ہلاکت خیز لہر سے لڑ رہا ہے۔ اس تناظرمیں دنیا سے اپیل کرتا ہوں کہ بھارت کی مدد کی جائے، آپ اپنی اپنی حکومتوں سے فنڈزکی بات کریں اورفارماسوٹیکل کمپنیوں سے رابطہ کریں۔
اداکارنے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہاتھوں کو ان کے لیے کھلا رکھیں جن کوآپ کی ضرورت ہے، ہرکوشش اہمیت رکھتی ہے، جیسا کہ مہاتما گاندھی نے کہا تھا کہ آپ آہستہ آہستہ دنیا کوہلاسکتے ہیں۔