اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہاؤسنگ سکیم سے متعلق قرض دینے کیلئے علیحدہ بینک کے قیام پر کام کررہے ہیں۔
ٹیلیفون پر عوام سے براہ راست گفتگو کے دور ان وزیر اعظم عمران خان نے بتایا کہ وزیر خزانہ شوکت ترین ہاؤسنگ سکیم سے متعلق قرض دینے کیلئے ایک بینک کے قیام پر کام کررہے ہیں تاکہ سکیم سے متعلق آسانیاں پیدا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ مقامی سطح پر تیار کی جانے والی ویکسین کی جلد خوشخبری دیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ دنیا بھر میں ویکسین کی کمی ہے۔
وزیر اعظم نے کہاکہ ملک میں سمگل ہونے والے ایرانی پیٹرول سے 180 ارب روپے کا نقصان ہوتاہے۔
انہوں نے بتایا کہ کچھ تکنیکی وجہ سے بلوچستان میں ایرانی پیٹرول آرہا ہے تاہم اب بلوچستان سے ملک کے دیگر حصوں میں ایرانی پیٹرول کی سمگلنگ روک دی ہے۔