پشاور:طورخم بارڈر پر تعینات لیڈی ڈاکٹر کی طرف سے مریضوں سے مبینہ رشوت لینے کی ویڈیو سامنے آنے پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔
وفاقی وزارت صحت کے متعلقہ حکام کو ڈاکٹرکیخلاف ایکشن لینے کی ہدایت کردی۔ وزیر اعلیٰ کے نوٹس پر ڈاکٹرکو E&D رولزکے تحت شوکاز نوٹس جاری کردیاگیا۔
وزیر اعلیٰ محمود خان نے کہا ہے کہ پڑوسی ملک افغانستان سے علاج کی غرض سے آنے والے ہمارے مہمان ہیں، علاج کی غرض سے آنے والے افغان مریضوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
افغان بھائیوں بہنوں کیساتھ اس طرح کا سلوک کسی صورت برداشت نہیں، الزام ثابت ہونے پر ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔