خیبر پختونخوا میں ایک اور مسیحا نے کورونا سے لڑتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کردیا جس کے نتیجے میں صوبے میں کورونا سے جاں بحق ڈاکٹرز کی تعداد 67 ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ کیواسپتال تیمرگرہ دیر میں بطور سینئر پتھالوجسٹ تعینات ڈاکٹر فضل رحیم کورونا سے انتقال کرگئے۔
پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈاکٹر فضل رحیم 2 ہفتوں سے اسپتال میں زیر علاج تھے۔
پروونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر فضل رحیم کی موت کے بعد خیبر پختونخوا میں کورونا کے باعث جاں بحق ہونے والے ڈاکٹرز کی تعداد 67 ہوگئی۔
پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں تاحال کورونا سے جاں بحق ہونے والے ڈاکٹرز کے لواحقین شہدا پیکج سے محروم ہیں۔