پاکستان کے معروف اداکار قاسم خان نے شدید ڈپریشن میں مبتلا ہونے کے بعد بھارتی اداکار سشانت سنگھ کی طرح خودکشی کرنے کی دھمکی دی ہے۔
حال ہی میں قاسم خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کرتے ہوئے ڈپریشن میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا۔
قاسم خان کی اسٹوری پر درج تھا کہ اداسی میرے سر پر حاوی، اسٹریس، بحث مجھے کوئی سمجھے نہ ذرا بھی، کیوں نہ سشانت کی طرح میں بھی کرلوں پھانسی۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس بالی وڈ اداکار سشانت سنگھ نے ممبئی میں اپنے گھر میں اچانک خودکشی کر لی تھی۔
دوسری جانب حال ہی میں پاکستانی اداکارہ مشال خان نے بھی اداکار قاسم خان سے تعلق کا اشارہ دیا تھا۔
مشال خان کی جانب سے انسٹاگرام پر کچھ تصاویر شیئر کی گئی تھیں جن میں مشال خان کی تیسری انگلی میں خوبصورت انگوٹھی کو بھی جگمگاتے دیکھا گیا تھا ۔
اس تصویر کے بعد یہ خیال ظاہر کیا جارہا تھا کہ اداکارہ مشال خان اور اداکار قاسم خان نے منگنی کرلی ہے تاہم اس حوالے سے اب تک دونوں اداکاروں کی جانب سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔