ہجری سال1442کے رمضان المبارک کا آخری عشرہ مسلمانوں پر بہت بھاری گذرا افغانستان میں 100سے زیاد بچے اور بچیاں دھشت گردی کا نشانہ بنے۔پاکستان میں دہشت گردی کی نئی لہر نے کئی سیکورٹی اہلکاروں کی جان لے لی۔کشمیر میں بھارتی فوج کی ظالمانہ کاروائیوں میں مزید تیزی آگئی اقوام متحدہ کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق کشمیر میں ہندوں کو آباد کرنے کیلئے نئی بستیاں بسائی جارہی ہیں گذشتہ ڈیڑھ سال کے اندر 3لاکھ ہندو کشمیر میں آباد ہوچکے ہیں اگلے دوتین سالوں میں کشمیر کے اندر مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کیا جائے گا۔1917سے1948تک فلسطین میں اس طرح کی بستیاں بسا کردنیا بھر سے یہودی آبادکاروں کو لایا گیا تھا جب مسلمانوں کو فلسطین سے بے دخل کیا گیا تو یہودی آبادکاروں نے اسرائیل کی ریاست قائم کی۔انگریزی میں اس عمل کو ڈیموگرافی میں تبدیلی کہا جاتا ہے۔ڈیموگرافی آبادی کے اعداد وشمار کو کہتے ہیں۔آج عرب اور عجم کے درمیان وسیع خلیج حائل ہے۔فلسطین کے شہرالقدس میں مسلمانوں پر اسرائیلی فوج نے اس رمضان میں پے درپے حملے کئے مسجد میں نمازیوں پر فائرنگ کے مسلسل واقعات ہوئے‘ گلی کوچوں میں چلتے پھرتے مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا روزہ داروں کو اسرائیلی فوج نے حبس بے جا میں رکھ کر اُن پر تشددکیا۔یہ سب واقعات تسلسل کے ساتھ ہوتے رہے اور اُمت مسلمہ تسلسل کے ساتھ خواب غفلت کے مزے لیتی رہی ہے۔نصف صدی پہلے میری عمر کے لوگ سکولوں اور کالجوں میں پڑھتے تھے1965سے1980تک کا دور تھا نماز جمعہ کے اجتماعات میں کشمیر اور فلسطین کی آزادی کیلئے دعائیں مانگی جاتی تھیں۔ ہم باجماعت آمین کہتے تھے،مسجد سے باپر نکلتے وقت ذہن پر فلسطین اور کشمیر کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کا بوجھ ہوتا تھاہم آپس میں ان مظالم پر بات کرتے تھے۔اس زمانے میں فلسطینی مجاہدہ لیلیٰ خالد امریکی طیاروں کو اغوا کرکے فلسطین کی آزادی کا مطالبہ کرتی تھی ایک کشمیری مجاہد نے بھارتی جہاز گنگا کو اغوا کرکے کشمیر کی آزادی کا مطالبہ کیا تھا یہ وہ زمانہ تھا جب مسلمان ملکوں کی تنظیم اسلامی سربراہ کانفرنس(OIC)بھی فلسطین اور کشمیر کی آزادی کیلئے آواز بلند کرتی تھی پھر اس کانام اسلامی ملکوں کی تنظیم رکھ دیا گیا اب اس کا صرف نام رہ گیا ہے۔نصف صدی گذرنے کے بعد آج دنیا کے نقشے پر اسلامی ملکوں کی تعداد 57بتائی جاتی ہے۔تیل اور گیس کے وسیع ذخائر اسلامی ممالک کے پاس ہیں،سونے کی کانیں بھی ہیں،ربڑکے درخت بھی ہیں اہم بندرگاہیں بھی ہیں اللہ تعالیٰ کا دیا ہوا سب کچھ ہے صرف قیادت اسلامی ملکوں سے چھین لی گئی ہے،معمر قذافی نہیں رہا،صدام حسین نہیں رہا،قیادت کابحران معمولی بحران نہیں ہوتا بہت بڑا بحران ہوتا ہے۔1980کے عشرے میں اسلامی ملکوں کی تنظیم او آئی سی(OIC)کے غیر معمولی اجلاس ہرسال ہوتے تھے ان اجلاسوں میں افغانستان کے اندر جمہوری انقلاب اور سویت یونین کے ساتھ افغان عوام کی دوستی کے معاہدے کے خلاف قراردادیں منظور کی جاتی تھیں ان اجلاسوں میں امریکہ اور بھارت کے نمائندوں کو مبصر کی حیثیت سے بلایا جاتا تھا2001میں امریکہ نے افغانستان پر قبضہ کیا تو اس کے خلاف ایک بھی اجلاس نہیں بلایا گیا ایک بھی قرارداد نہیں آئی۔آج کشمیر اور فلسطین کے ساتھ ساتھ افغانستان بھی لہولہان ہوچکا ہے امت مسلمہ نے اب ابھی آواز نہیں اٹھائی تو پھر کب اٹھائے گی۔؟
اشتہار
مقبول خبریں
روم کی گلیوں میں
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ترمیم کا تما شہ
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ثقافت اور ثقافت
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
فلسطینی بچوں کے لئے
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
چل اڑ جا رے پنچھی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ری پبلکن پارٹی کی جیت
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
10بجے کا مطلب
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
روم ایک دن میں نہیں بنا
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
سیاسی تاریخ کا ایک باب
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی