پاکستان شوبز انڈسٹری کی نئی اور اُبھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ مریم نفیس نے لاک ڈاؤن کے دوران خاموشی سے نکاح کرلیا ہے۔
اداکارہ مریم نفیس نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے نکاح کی دلکش تصاویر شیئر کیں جن میں اُنہوں نے خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ اُن کے شوہر نے سفید کُرتا پہنا ہوا ہے،مریم نفیس کے شوہر فلم ساز اور فوٹوگرافر امان احمد ہیں۔
اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں یہ بھی بتایا کہ اُن کا نکاح 27 رمضان المبارک کو ہوا، مریم نفیس کی پوسٹ پر شوبز ستاروں اور مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے جبکہ اداکارہ کے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر شیئر بھی کی جارہی ہیں۔
تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے مریم نفیس نے کیپشن میں شادی، نکاح، منگنی یا نئی زندگی کی شروعات جیسے الفاظ کا استعمال کرنے کے بجائےدعائے خیرکا لفظ استعمال کیا ہے۔
واضح رہے کہ مریم نفیس نے’دیار دل، عشق بے نام، حیا کے دامن میں اور کچھ نہ کہو‘ جیسے ڈراموں میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔