معصوم فلسطینیوں پر حملے کھلی دہشتگردی ہے، وزیراعلیٰ

پشاور: وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے بے گناہ فلسطینیوں پر اسرائیلی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے فلسطینیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

 اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے اسرائیلی فوج کی طرف سے معصوم فلسطینیوں پر حملوں کو کھلی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان معصوم اور بے گناہ فلسطینی عوام کی ہر ممکن سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔

 انہوں نے عالمی برادری اور بین الاقوامی تنظیموں پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی ریاستی دہشتگردی کا نوٹس لیں اور نہتے شہریوں کے خلاف ظلم وستم کو روکنے کے لئے فوری کارروائی کریں۔

دریں اثناء وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے ایک بار پھر عوام سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ عیدالفطر کے موقع کورونا وبا کے پھیلاو کے خدشے کے پیش نظر عید انتہائی سادگی سے منائیں، ایک دوسرے سے عید ملنے سے گریز کریں، سماجی فاصلوں کے اصولوں پر عمل کریں، ماسک کا استعمال یقینی بنائیں اور عید کی تعطیلات اپنے گھروں میں گزاریں۔ 

اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی نے اس عید کے موقع پر ہم اح