آئی جی خیبرپختونخوا کو عید پر بڑا صدمہ مل گیا 

پشاور:انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی کے چھوٹے بھائی ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔

متوفی اپنی گاڑی میں کراچی سے لاڑکانہ جارہے تھے کہ خیر پور کے مقام پر حادثہ کا شکارہوگئے۔

ادھر  صدر پاکستان ٗ وزیر اعظم ٗ گورنر ٗ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ٗ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ٗ بیوروکریٹس ٗ پولیس افسران و دیگر سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے ناگہانی موت پر تعزیت کا اظہار کیاگیا ہے۔

 واضح رہے کہ گزشتہ روز آئی جی خیبر پختونخوا پولیس ثنا اللہ عباسی کے چھوٹے انجینئر بھائی کلیم اللہ عباسی جو کہ کراچی سے لاڑکانہ جارہے کہ راستے میں ٹریفک حادثہ کے دوران شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔

 آئی جی کے بھائی کی اس ناگہانی موت پر صدر پاکستان  عارف علوی ٗوزیر اعظم عمران خان ٗ گورنر شاہ فرمان ٗ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور دیگر نے اس ناگہانی موت پر سخت افسوس کا اظہار کیاکرتے ہوئے کہاکہ ان کے غم میں ان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں اور مرحوم کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا انہوں نے پسماندگان کیلئے صبر و جمیل اور مرحوم کی مغفرت کی دعا کی۔