بی آرٹی سروس بحال کرنیکا فیصلہ

پشاور:بی آر ٹی سروس 16 مئی بروز اتوار سے بحال کردی جائے گی۔

 ٹرانس پشاور کے ترجمان محمد عمیر کے مطابق بروز اتوار سروس صبح 8 بجے سے رات 10 بجے تک فعال رہے گی۔

 17 مئی بروز پیر سے بی آر ٹی سروس اپنے عمومی اوقات کار صبح 6 سے رات 10 بجے تک فعال رہے گی‘سروس کو کورونا وائرس سے ممکنہ بچاؤ کے حوالے سے حکومتی اقدامات پر عارضی طور پر معطل کیا گیا تھا۔ بی آر ٹی میں سفر ماسک سے مشروط ہے۔

‘ترجمان کے مطابق ماسک کے بغیر کسی کو بی آر ٹی میں سفر کی اجازت نہیں ہوگی‘شہری کرونا وائرس کی علامات ہونے کی صورت میں بی آر ٹی میں ہرگز سفر مت کریں۔