اداکارہ غنا علی اپنی نئی زندگی کو چھپا رہی ہیں ؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ غنا علی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

گزشتہ روز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر غنا علی کی کچھ تصاویر وائرل ہوئیں جن سے متعلق کہا جارہا ہےکہ یہ غنا علی کے نکاح کی تقریب کی تصاویر ہیں تاہم اب تک اداکارہ کی جانب سے اپنے اکاؤنٹ پر نکاح یا شادی کی کوئی تصویر پوسٹ نہیں کی جاسکی ہے۔

وائرل تصاویر میں غناکو سرمئی رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیے خوشگوار موڈ میں دیکھاجاسکتا ہے۔ کچھ روز قبل اداکارہ کی جا نب سے اپنے اکاؤنٹ پر مایوں مہندی کی رسم سے لی گئی تصاویر شیئر کی گئی تھیں۔

غنا نے انسٹاگرام پر اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ کے ذریعے ہاتھوں پر مہندی لگواتے ہوئے تصویر شیئر کی تھی۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے نارنجی رنگ کا شوخ لباس زیب تن کر رکھا ہے جب کہ بالوں میں جوڑا بنا کر گیندے کے پھولوں کا گجرا بھی لگایا ہوا ہے۔