اسلام آباد: اوگرا نے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں کے تناظر میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی سمری بھجوادی ہے۔
رپورٹ کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹٰی نے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں کے تناظر میں 31 مئی تک کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی سمری وزارت پیٹرولیم کو بھجوادی ہے۔
سمری میں پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 93 پیسے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 35 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق وزیر اعظم کی حتمی منظوری کے بعد ہوگا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے ہو گا۔
واضح رہے کہ 15 اپریل کو پیٹرول 1.79 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 2.32 روپے، مٹی کے تیل میں 2.06 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2.21 روپے فی لیٹر کمی کی گئی تھی جب کہ 30 اپریل کو آئندہ 15 روز کے لیے قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔