بہاولنگر: حکومت نے عوامی مطالبے پر 500 اور 1000 روپے مالیت کے پرائز بانڈ کے اجراء کیلئے اسٹیٹ بنک سے رائے طلب کرلی ہے۔
ذرائع کے مطابق 7500روپے‘ 15000 روپے‘ 25000 روپے اور 40 ہزار روپے والے قومی انعامی بانڈز کی بندش کے باعث انعامی بانڈز کا دھندہ بند ہوکر رہ گیا جس پر حکومت نے فوری طور پر 500 اور 1000 روپے مالیت والے قومی انعامی بانڈز کے اجراء کیلئے اسٹیٹ بنک سے رائے طلب کرلی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان انعامی بانڈز کے انعامات کی تفصیلات اور قرعہ اندازی کی تاریخوں کے حوالہ سے حکومت کو آگاہ کیا جائے تاکہ اس کا جائزہ لیکر ان انعامی بانڈز کے اجراء کو یقینی بنایا جاسکے۔