پشاور:محکمہ سیاحت، خیبرپختونخوا کے مطابق سیاحتی سرگرمیوں پر تا حکم ثانی پابندی برقرار رہے گی۔
خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات گلیات، سوات، کمراٹ، چترال، ناران وکاغان میں تمام ہوٹل و ریسٹورینٹ بدستور بند رہیں گے۔
محکمہ سیاحت، خیبرپختونخواکے ترجمان کے مطابق این سی او سی کے آئندہ اجلاس میں سیاحت کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔