اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی۔
وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے آئل گیس اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے بھیجی جانے والی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کردی۔
وزیراعظم کی جانب سے سمری مسترد ہونے کے بعد پیٹرولیم کی تمام مصنوعات 31 مئی تک پرانی قیمتوں پر فروخت کی جائیں گی۔ وزیرمملکت نے بتایاکہ وزیر اعظم عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافےکا بوجھ عوام پر ڈالنا نہیں چاہتے۔
وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل سے متعلق اوگرا تجویز کو مسترد کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو 31 مئی تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان بین الااقوامی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ عوام پر نہیں ڈالناچاہتے۔
انہوں نے بتایا کہ ’پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے سےحکومت کو 2 ارب 77 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا‘۔
فرخ حبیب نے بتایا کہ حکومت نے پٹرولیم لیوی میں ایڈجسٹمنٹ کی جبکہ لائٹ ڈیزل اورمٹی کے تیل پر عائد سیلزٹیکس میں بھی کمی کی ہے۔
وزیرمملکت نے بتایا کہ 30 اپریل کو بھی عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا، اس سے پہلے بھی 4 ارب 80 کروڑ روپےکا بوجھ حکومت نے برداشت کیا تھا۔
وزیراعظم عمران خان نے 30 اپریل کو بھی پیٹرولیم مصنوعات کی عالمی سطح پر قیمتوں اضافے کے باوجود قیمتوں میں اصافہ نہیں کیا تھا جس سے 4.8ارب روپے کا بوجھ حکومتی خزانہ نے برداشت کیا تھا