کے پی آر اے کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری

پشاور: خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی نے سیلز ٹیکس اور گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی نے اپریل کے مہینے کے لئے سیلز ٹیکس کی ادائیگی اور گوشوارے جمع کرانے کے لیے آخری تاریخ میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

 نوٹیفیکیشن کے مطابق سیلز ٹیکس آن سروسز کے ادائیگی کیلئے آخری تاریخ 15 مئی سے بڑھا کر 21 مئی کر دی گئی ہے۔

کے پی آر اے کی جانب سے جاری  نوٹیفیکیشن کے مطابق سیلز ٹیکس کے گوشوارے  بھی 18 مئی کے بجائے اب 25 مئی تک جمع کروائے جاسکتے ہیں۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق سیلز ٹیکس آن سروسز کی ادائیگی اور گوشوارے جمع کرانے کے لیے آخری تاریخ میں توسیع کا فیصلہ عید الفطر کی چھٹیوں کی وجہ سے کیا گیا ہے۔