رابعہ بٹ کی فیصل ایدھی کے ہمراہ سفر کی خواہش

معروف اداکارہ رابعہ بٹ نے فیصل ایدھی کے ہمراہ فلسطین جانے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

انسٹاگرام پر اداکارہ نے سماجی رہنما فیصل ایدھی کی تصویر پر درج کیپشن اسٹوری شیئر کی جس میں رابعہ بٹ نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ میں بھی فیصل ایدھی کے ساتھ سفر کرسکوں۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ میں آج فلسطین کے ویزے کے لیے اپلائی کرنے کا سوچ رہی تھی تاکہ اپنے فلسطین بھائیوں اور بہنوں کی مدد کرسکوں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے فلسطین جانے کے لیے ویزے کی درخواست دی تھی اور اس حوالے سے فیصل ایدھی کا کہنا تھاکہ وہ ایدھی فاؤنڈیشن کے تحت فلسطین میں امدادی کارروائیوں میں حصہ لینا چاہتے ہیں۔