ہنزہ میں شسپر گلیشیئر میں بننے والی جھیل سے پانی کا اخراج مکمل ہوگیا جس کے بعد گلیشیئر سے متاثرہ شاہراہ قراقرم ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ۔
تین سال قبل شسپر گلیشیئر کے سرکنے سے گلیشیئر کی دوسری جانب پہاڑوں کےدرمیان ایک جھیل بن گئی تھی ،جس سے گرمیوں کے دوران پانی کا اخراج اور سردیوں میں پانی کا بہاؤ رک جاتا ہے۔
شسپر گلیشیئر میں بننےوالی جھیل سے پانی کا اخراج مکمل ہوگیا ہے، حسن آباد نالے میں چار روز سے جاری پانی کا بہاؤ انتہائی سطح 8 ہزار کیوسک تک پہنچنے کے بعد گزشتہ رات کم ہو کر 500 کیوسک تک ہوگیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر فیاض احمد کے مطابق حسن آباد نالے سے گزرنے والے پانی کے ریلے سے آبادی کو خطرہ نہیں ہے، گلیشیئر سے متاثرہ شاہراہ قراقرم ٹریفک کے لیے بحال کر دی گئی ہے۔