پشاور: باچا خان ائیر پورٹ کے افسران سمیت درجنوں اہلکار کورونا کا شکار ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق باچا خان ائیر پورٹ کے 32 افسران و عملہ کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔ تمام افراد کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے، عملے کے ٹیسٹ ان کی طبیعت میں ناسازی کی وجہ سے کیے گئے۔
ائیر پورٹ پر کورونا کا شکار بننے والے افراد میں زیادہ تعداد فرنٹ لائن ورکرز کی ہے، جبکہ ائیرپورٹ کے چند افسران کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے۔
پشاور ایئرپورٹ کے ائیرپورٹ منیجر نے تصدیق کی ہے کہ 32 فرنٹ لائن کارکنوں نے ہوائی اڈے پر COVID-19 کے لئے ٹیسٹ کروایا۔
متاثرین میں ہیومن ریسورس اور میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کے برج آپریٹرز اور عملہ بھی شامل ہے۔
ہوائی اڈے پر حکام نے خلیجی ممالک سے کویڈ مثبت مسافروں کی آمد کی بڑھتی ہوئی تعداد کا حوالہ دیا، جس کی وجہ سے ہوائی اڈے کے عملے میں انفیکشن پھیلا۔
ہوائی اڈے کے احاطے سے باہر نکلنے سے قبل جن مسافروں کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا، ان میں سے اب تک 80 مسافروں نے کا ٹیسٹ مثبت آ چکا ہے۔