وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے وزراء اور مشیروں کے قلمدان تبدیل کر دئیے جسکا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیاہے۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کابینہ میں وزرا کے قلمدانوں میں ردوبدل کی گئی ہے اور اس حوالے سے صوبائی حکومت کی جانب سے اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق فضل شکورخان کو وزیر قانون مقرر کردیا گیا ہے جبکہ محمد عاطف خان وزیر خوراک، سائنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی مقرر کر دئے گئے ۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ شکیل خان کو وزارت پبلک ہیلتھ انجئیرنگ کا محکمہ سونپ دیا گیا ۔
اعلامیے کے مطابق میاں خلیق الرحمن ایکسائز و ٹیکسیشن کے مشیر مقرر جبکہ تاج محمد خان بجلی و توانائی کے معاون حصوصی مقرر کردئے گئے۔
اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ محمد شفیع اللہ کو جیل خانہ جات کےلئے معاون حصوصی کا چارج تفویض کردیا گیا ہے۔