پاکستان کی ہر دلعزیز اداکارہ و سپر ماڈل ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ اُنہیں گلے ملنا اور ہاتھ پکڑنا نہیں پسند، کیریئر کے آغاز میں اُنہیں اس سے متعلق کافی پریشانی بھی اٹھانی پڑی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرہ خان کا بتانا ہے کہ شوبز اندسٹری میں کیریئر کے آغاز میں انہیں بہت سی مشکلات کا سامنا تھا جس میں سب سی بڑی مشکل سین عکس بند کرواتے ہوئے اُنہیں گلے ملنا اور ہاتھ پکڑنا،بلکل بھی اچھا نہیں لگتا تھا۔
ماہرہ خان کا اپنے ایک انٹرویو کے دوران بتانا ہے کہ ’اُنہیں نہیں پسند کہ کوئی اُنہیں گلے ملے یا ہاتھ پکڑے، کیریئر کے آغاز میں اُن کا ڈائریکٹر اور پروڈیوسرز کو کہنا تھا کہ وہ ایسے سین نہیں کریں گی۔‘
ماہرہ خان نے بتایا کہ ’پھر آہستہ آہستہ انہوں نے اپنی عادت کو بدلا اور اس بات کو سمجھا کہ سین عکس بند کرواتے ہوئے گلے ملنا یا ہاتھ پکڑنا وہ نہیں ہیں، یہ اُن کا کردار ہے جو اُنہیں ادا کرنا ہے، یہ اُن کے کام کا حصہ ہے اور ایسا کرنا اُن کی مرضی نہیں مگر جاب ہے۔‘