معروف بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ کی والدہ چل بسیں

معروف بھارتی گلوکار  اور موسیقار  ارجیت سنگھ کی والدہ برین اسٹروک (دماغی فالج) کے باعث انتقال کرگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ارجیت سنگھ کی والدہ 52 سالہ ادیتی سنگھ گذشتہ 3 ہفتوں سے کلکتہ کے ہسپتال میں زیرعلاج تھیں انہیں کورونا کے باعث طبیعت بگڑنے پرہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق ارجیت کی والدہ کا 2 روز قبل ہی کورونا کا ٹیسٹ منفی آیا تھا تاہم کورونا نے ان کی صحت کو انتہائی نقصان پہنچادیا تھا۔

خیال رہے کہ 3 ہفتے قبل بالی وڈ اور بنگالی فلموں کی معروف اداکارہ سواستیکا مکھرجی اور فلم ڈائریکٹر سرجیت مکھر جی نے سوشل میڈیا پر ارجیت کی والدہ کے لیے خون کا عطیہ دینے کی اپیل کی تھی جس کے بعد ان کی طبیعت سے متعلق میڈیا میں خبریں سامنے آئی تھیں۔