صوبہ خیبر پختونخوا میں پشاور سمیت 5 فیصد سے زیادہ کورونا مثبت کیسز رکھنے والے 23 اضلاع میں جامعات اور کالجز 7 جون تک بند ہوں گے جبکہ 5 فیصد سے کم کورونا مثبت کیسز کی شرح رکھنے والے اضلاع میں تعلیمی ادارے 24 مئی سے کھل جائیں گے۔
محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبرپختونخوا نے تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے اعلامیہ جاری کر دیا۔
اعلامیے کے مطابق پشاور، مردان، چارسدہ، صوابی، لوئر دیر، اپر دیر، باجوڑ، بونیر، مالاکنڈ، سوات، شانگلا، ایبٹ آباد، مانسہرہ، تورغر، بٹگرام، ہری پور، اورکزئی، کوہاٹ، کرم، بنوں، جنوبی وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں اعلیٰ تعلیمی ادارے 7 جون تک بند ہوں گے۔
تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد یا اس سے زیادہ ہونے کی بنیاد پر کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق ان اضلاع میں اعلیٰ تعلیمی ادارے 7 جون تک تا حکم ثانی بند رہیں گے تاہم پڑھانے اور سکھانے کا عمل آن لائن طریقہ کار کے تحت جاری رہے گا۔
5 فیصد سے کم کورونا کیسز کی شرح رکھنے والے اضلاع میں تعلیمی ادارے 24 مئی سے کھل جائیں گے۔