خیبر پختونخوا : 100ججوں کے تبادلے 

پشاور: پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس قیصر رشید خان کے احکامات کی روشنی میں صوبے کے مختلف اضلاع میں تعینات100ججوں کے تبادلوں اورتعیناتیوں کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں 
پشاورہائی کورٹ کے رجسٹرار خواجہ وجیہہ الدین کی جانب سے جاری ہونے والے تین مختلف اعلامیوں کے مطابق تبدیل ہونے والوں میں 

38ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، 35 سینئر سول جج اور 27 سول جج/جوڈیشل مجسٹریٹ شامل ہیں علامیوں کے مطابق جن ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن ججز کے تبادلے وتعیناتیاں کی گئی ہیں ان میں علی گوہر ہری پور، زیبا رشید مردان، احتشام الحق بونیر، سید یاسر شبیر کے پی جے اے، رشیداللہ کنڈی صوابی، شوکت علی مردن، لیاقت علی بنوں، وحیدہ مشتاق ملک کے پی جے اے، عزیز محمد خیبر، سید عدنان شاہ نوشہرہ، محمد عاصم صوابی، حسن بانو کوہاٹ، صائمہ عاصم سوات، اجمل طاہر مانسہرہ، عابد زمان صوابی، اعجازالحق اعوان ضلع کرم، زاہداللہ جان دیرلوئر، عاصم ریاض سوات، عبدالباسط بنوں، سلطان حسین تخت بھائی، عادل زیب خان بٹگرام، قاضی عطاءاللہ خیبر، شیر عزیز مردان، فیصل انجم چکدرہ، خالد حسین کبل، محب جان تخت بھائی، حناءمہوش پشاور، آفتاب اقبال مہمند، طلہ محمد کوہاٹ، محمد اسحاق چارسدہ، محمد ظہور چارسدہ، عصمت اللہ نارتھ وزیرستان، سید فضل ودوداورکزئی، محمد قاسم چترال لوئر ،شاہ سلطان ہنگو، احسان الحق باجوڑ، ارشاد علی ہنگو اور سید مراد علی شاہ کو شانگلہ میں تعینات کردیا گیا ہے۔ اس طرح تبادلے پانے والے سینئر سول ججز میں عبدالحسن مہمند کرک، آدم خان ملاکنڈ ، حسین علی کوہاٹ ، شوکت علی مردان ، اکبرعلی اپردیر، عمرانہ شاہین کرک، اکبرعلی جنوبی وزیرستان، قرة العین چاند عرفان ایبٹ آباد، اعجاز یونس کوہستان، شاہ فیصل ہنگو، اشتیاق احمدڈیرہ اسماعیل خان، خالد منصورنوشہرہ، اعجازالرحمان شانگلہ، سید اسرارعلی شاہ مہمند، کرن شوکت چارسدہ، محمد عرفان چارسدہ، نجیب الحق باجوڑ، محمد حنیف نوشہرہ، محمد الیاس مردان، افتخار احمدٹانک، ندیم اخترشانگلہ، شیراز طارق ایبٹ آباد،عمران اللہ خیبر، آفتاب جاوید پشاورہائی کورٹ، صدرہ عظمت لکی مروت، محمد ولی ہنگو، ارشدعلی بنوں، مظہرحسین ٹانک ، محب الرحمان نوشہرہ، سائرہ بانو ڈیرہ اسماعیل خان، قیصرشہزاد تورغر، شیرزہ فردوس بٹگرام، غلام حامد چترال لوئر ، فائزہ گل کرک اور تنویر عثمان کو اپرچترال تبدیل کردیاگیاہے ں جبکہ جن سول ججزکے تبادلے وتعیناتیاں عمل میں لائی گئی ہیں ان میں فرمان علی کوبٹگرام ، صابرعلی شاہ شانگلہ، شوکت حسین ٹل ، عزیز احمد ہری پور، عدنان اقبال ایبٹ آباد، ارشدعلی ہری پور، ریاض اسلم ملاکنڈ، مرتضیٰ خان تنگی، تنویر اخترکوہاٹ، حبیب الرحمان اورکزئی ڈیرہ اسماعیل خان، ریاض احمد ڈیرہ اسماعیل خان، عائشہ حیات کوہاٹ، طارق خان دیرپائین، عطیہ رفیق بٹگرام، سید وہاج علی شاہ لاچی کوہاٹ، خرم شہزاد بٹگرام ، صنم خالد چترال لوئر، ساجد علی خان نوشہرہ، محمد عادل مثل ٹانک،کنزہ شوکت لکی مروت، شاہ خالد پشاور، محمد کاشف خان ٹانک، صدف علی خان ملاکنڈ، امل خیرفاطمہ سوات، حناءگل پشاور، محمد خلیل خان صوابی اور ارم بشیر کوکوہاٹ میں تعینات کردیاگیاہے ۔