سٹارکرکٹر ایسا خطرناک ارادہ کیوں رکھتے ہیں؟

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اداکارہ ومیزبان شائستہ لودھی کی زبان کاٹنے کا کہہ دیا۔

شعیب ملک اداکارہ سونیا حسین کے ہمراہ ایک نجی ٹی وی شو میں شریک ہوئے اور دوران شو میزبان احسن خان کی جانب سے انہیں مختلف گفٹس دیتے ہوئے سوال کیا گیا کہ وہ مداحوں کو بتائیں کہ وہ کسی بھی اداکار کو ان میں سے کون سا گفٹ دینا چاہیں گے اور کیوں؟

شعیب ملک نے گفٹس باسکٹس میں سے قینچی کا انتخاب کیا اور کہا کہ وہ یہ قینچی شائستہ لودھی کو دینا چاہیں گے کیوں کہ ان کی زبان کاٹنی ہے۔

شعیب ملک ایسا کیوں چاہتے ہیں؟ اس سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کیوں کہ جب میں بہت زیادہ بولتا ہوں تو وہ میری اماں کو کال کرتی ہیں اور سب بتادیتی ہیں کہ آپ کا بیٹا یہ بول رہا ہے وہ بول رہا ہے۔

شعیب ملک نے کہا کہ شائستہ میری والدہ کو کال کرکے ہر بات بتاتی ہیں لہٰذا  میں شائستہ کی زبان کاٹ کر ان شکایتوں سے بچنا چاہتا ہوں۔