کراچی: ٹی وی اداکارہ اور بیوٹیشن زویا ناصر نے اپنے جرمن منگیتر سے منگنی توڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف فلم نویس، نغمہ نگار اور فلم ساز ناصر ادیب کی بیٹی زویا ناصر نے منگیتر کرسچن بیزمن سے منگنی توڑ دی ہے۔
سفری ویڈیو بنانے والے جرمن ولاگر اور انفلوئنسر کرسچن بیزمن نے فلسطین کے حق میں آواز اٹھانے سے انکار کیا تھا، انھوں نے پاکستان کو تیسری دنیا کا ملک بھی کہا تھا جس پر انھیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
زویا ناصر کا منگنی توڑنے کا فیصلہ کرسچن بیزمن کی جانب سے سوشل میڈیا پر فلسطین میں اسرائیلی مظالم پر مؤقف سامنے آنے کے بعد آیا ہے، بیزمن نے پاکستان کو تیسری دنیا کا ملک قرار دیتے ہوئے یہ بھی کہا تھا کہ دعاؤں سے کچھ نہیں ہوتا۔