واشنگٹن: امریکی ریاست مینیاپولیس میں مسلح شخص کی فائرنگ میں 2 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست مینیا پولیس میں ایک شخص نے شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔ حملہ آور کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دونوں افراد آپس میں رشتے دار تھے جبکہ زخمیوں میں 5 خواتین اور 5 مرد شامل ہیں۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں 2 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
پولیس نے گرفتار حملہ آور کے حوالے سے تفصیلات نہیں بتائی ہیں۔ یہ وہی علاقہ ہے جہاں سفید فام پولیس اہلکار نے ایک سیاہ فام شہری کو ہلاک کردیا تھا۔