ٹرمپ نے اپنی کرپٹو کرنسی لانچ کر دی، اس سے کیا خریدا جا سکتا ہے؟

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسری مرتبہ صدارت کی کرسی پر بیٹھنے سے پہلے اپنی کرپٹو کرنسی لانچ کر دی۔

امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کی اس کرنسی سے کچھ بھی خریدا نہیں جا سکتا مگر ان کے مداحوں نے دھڑا دھڑ یہ کرنسی خریدنا شروع کر دی جس کے بعد اس کرنسی کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن ساڑھے 5 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ ان کی جانب سے ایک آفیشل Meme ہے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اس منصوبے سے کتنی رقم کما سکتے ہیں؟

خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ آج امریکی صدر کا عہدہ سنبھالیں گے، شدید سرد موسم کے باعث ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری ان ڈور رکھی گئی ہے اور ایسا 40 برس بعد ہوا ہے کہ کسی امریکی صدر کی تقریب حلف برداری ان ڈور رکھی گئی ہو۔