پاکستانی اداکار عمران عباس نے اپنے مداحوں کو سوشل میڈیا پر اپنی سب سے پسندیدہ چیز کے بارے میں بتایا ہے۔
اداکار عمران عباس نے حال ہی میں سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ ایک سڑک کنارے دکان سے بُھٹّہ ’ چھلی‘ خریدتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
تصویر شیئر کرتے ہوئے عمران عباس نے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’اور وہ گاڑی چلاتے ہوئے سڑک کنارے اس مکئی کے بھٹے کو کیسے نظر انداز کر سکتے ہیں۔‘
اس پوسٹ سے یہ صاف ظاہر ہے کہ گلیمر اور شہرت کی دنیا سے تعلق رکھنے کے باوجود بھی عمران عباس کی شخصیت میں ایک عام آدمی جیسی سادگی بھی موجود ہے، اسی لیے اُنہیں یوں چھوٹی چھوٹی چیزوں اور خوشیوں سے لطف اندوز ہونا پسند ہے۔
سوشل میڈیا پر عمران عباس کی اس پوسٹ کو اب تک 1لاکھ سے زائد لوگ لائیک کرچکے ہیں اور مداحوں کی جانب سے کمنٹس کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
عمران عباس کا شمار پاکستان کے ان اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے ناصرف اپنی اداکاری بلکہ اپنے منفرد انداز، سحر انگیز آواز اور با اثر شخصیت سے لوگوں کے دلوں میں اپنی جگہ بنائی ہے۔